پاکستان: حیدرآباد میں ریل پٹڑی پر دھماکہ

- مصنف, علی حسن
- عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، حیدر آباد
پاکستان کے حیدرآباد میں ریل کی پٹڑی پر دو دھماکے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں ریل کی دونوں پٹریوں کو نقصان پہنچا ہے۔
یہ دھماکہ ریل کی پٹڑیوں پر نصب کئے گئے دیسی ساخت کے دھماکہ خیز مواد سے ہوا ہے۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھماکہ خیز مواد کی تصدیق کی ہے۔ سکواڈ کے انچارج کا کہنا ہے کہ مواد کی ساخت اور تفصیلات جائزہ لینے کے بعد بتا سکیں گے۔
حیدرآباد ریلوے سٹیشن کے سپرنٹنڈنٹ شمش الدین سولنگی نے دھماکہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دھماکے وقت کسی بھی ریل گاڑی کو وہاں سے گزرنا نہیں تھا۔
پولس نے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکہ کی جگہ سے کچھ ہینڈ بل ملے ہیں جو سندھودیش لبریشن آرمی کی طرف سے جاری کی ے گئے ہیں۔ ہینڈ بل میں انیس مطالبات کئے گئے ہیں ۔
ماضی میں بھی ہونے والے ریل پٹڑی پر دھماکوں کی جگہ سے اسی قسم کے ہنڈ بل ملتے رہے ہیں۔



