تحریک انصاف کی حکومت کے دو سال پر سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل: ’تبدیلی کے دو سال! لیکن آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔۔۔‘

عمران خان

،تصویر کا ذریعہIMRAN KHAN/ FACEBOOK

منگل کو وزیراعظم عمران کی کابینہ کے اجلاس میں آمد پر کابینہ اراکین نے ان کی دو سالہ ’ولولہ انگیز قیادت ‘اور ’اندرونی و بیرونی چیلنجز کا کامیابی کے ساتھ مقابلہ کرنے‘ پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

میڈیا کو ارسال کی گئی دو منٹ اور چار سیکنڈ کے دورانیے پر مشتمل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وفاقی وزیر برائے اطلاعات شبلی فراز انھیں حکومتی کارکردگی کی رپورٹ پیش کر رہے ہیں۔

دو سالہ سفر میں کئی چہرے آئے اور کئی گئے لیکن ٹوئٹر پر دو سالہ دور پر کی جانے والی بحث کا موضوع وزرا کی تبدیلیاں نہیں بلکہ معیشت کی صورتحال اور غریب آدمی کے لیے دال روٹی کے حصول کی مشکلات ہیں۔

’کپتان کے دو سال بے مثال‘ کے ٹرینڈ میں جہاں ان کے حامی کشمیر سمیت داخلی امور پر ان کے حق میں بول رہے ہیں وہیں ان کے مقابلے میں ٹوئٹر پر ’تباہی کے دو سال‘ جیسے ٹرینڈز بھی دکھائی دیے۔

کیا واقعی یہ دو سال بے مثال رہے یا نہیں یہ سوال ہم اعداد و شمار اور آپ پر چھوڑتے ہوئے ٹویٹس کا جائزہ لیتے ہیں۔

پی ٹی آئی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ریاست مدینہ کے طرز پر پاکستان کی ریاست کو استوار کرنے کی بات ایک بار پھر کی گئی۔

X پوسٹ نظرانداز کریں
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کہتے ہیں کہ ’حکومت نے ورثے میں ملے بدترین بیرونی بحرانوں کے بعد معیشت کو مستحکم کیا ہے۔ بالاکوٹ میں انڈیا کے خطرے سے ہمت اور پروقار انداز میں نمٹا۔ سب سے بڑے عالمی خطرے کووڈ سے نمٹا اور کامیابی سے زندگیوں کو بچایا۔‘

اسد عمر

،تصویر کا ذریعہTwitter/Asad Umar

پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کی کامیابی فقط یہ ہے کہ اس نے دو سال پورے کر لیے۔

عمران خان دو سال

،تصویر کا ذریعہTWITTER

ایک ٹوئٹر صارف علی ملک نے وزیراعظم کی اس تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ انھوں نے پرتعیش زندگی چھوڑ کر جدو جہد کو منتخب کیا۔

IMRAN

،تصویر کا ذریعہTWITTER

عبداللہ جی نامی صارف نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے، مہنگائی، پٹریولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کے اخباری تراشے اپ لوڈ کرتے ہوئے کہا کہ ’کیپشن کی ضرورت نہیں ہے‘۔

TWITTER

،تصویر کا ذریعہTWITTER

پی ٹی آئی کے دو سالہ اقتدار میں ملک میں شجرکاری مہم کو کافی فروغ ملا تو بعض سوشل میڈیا صارفین ’احساس پروگرام‘ کو بھی بہت سراہتے نظر آئے۔

2 سال پی ٹی آئی

،تصویر کا ذریعہTWITTER

صائمہ فاروق نے وزیراعظم بننے سے پہلے عمران خان کے اعلانات اور وزیراعظم بننے کے بعد عمران خان کے اقدامات کو ایک چارٹ کی مدد سے پیش کیا ہے۔ جن میں پروٹوکول نہ لینے سے لے کر مختصر کابینہ، میٹرو کی محالفت، قرض نہ لینے، آرڈیننس کے بجائے قانون سازی کے وعدوں سمیت 17 وعدے شامل تھے۔

لیکن طیب گلفراز نے احساس پروگرام کے باعث غریب عوام کو ملنے والی مدد کے بارے میں بات کی۔

ٹوئٹر

،تصویر کا ذریعہTWITTER

اداکارہ وینا ملک نے بھی عمران خان کی دو سالہ حکومت کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ’اگلا ووٹ بھی کپتان کا۔‘

عمران خان

،تصویر کا ذریعہTWITTER

صائمہ نامی صارف کی طرح لوگ تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے مختلف پراجیکٹس پر مثبت رائے دیتے نظر آئے۔

PTI

،تصویر کا ذریعہTWITTER

لیکن وہیں کچھ صارفین نے مکمل پراجیکٹس میں موجود خامیوں کی بھی نشاندہی کی جن میں حال ہی میں اسلام آباد ائیر پورٹ کی ٹپکتی چھتوں کی تصاویر شیئر کی گئیں۔

لوگ اپوزیش جماعت پاکستان مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے دور میں مہنگائی اور اقتصادی منصوبوں کا تقابلی جائزہ بھی پیش کرتے نظر آئے۔

صارفین روز مرہ کی اشیا اور چنے کی دال جیسی چیزوں کے بھاؤ پر بھی الگ سے ٹوئٹس کرتے نظر آئے۔

اینکر پرسن ثنا بُچہ نے لکھا ’تبدیلی کے دو سال لیکن آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔‘

پی ٹی آئی دو سال

،تصویر کا ذریعہTWITTER

کامیابی اور ناکامی کو ثابت کربے کے لیے صارفین مختلف اعدادو شمار کے ساتھ ساتھ طنز کرتے بھی دکھائی دیے اور کچھ شہروں میں منتخب ووٹرز کی جانب سے ’معافی‘ کے بینرز بھی ٹوئٹر پر شیئر کیے جا رہے ہیں۔

ٹوئٹر

،تصویر کا ذریعہTWITTER