گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

گذشتہ ہفتے پاکستان میں کورونا وائرس، پی آئی اے فضائی حادثہ اور عید کے رنگوں سمیت پیش آنے والے اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں۔

عید

،تصویر کا ذریعہJAMAL TARAQAI

،تصویر کا کیپشنپاکستان میں عید الفطر کی نماز سے قبل کوئٹہ کے ایک علاقے کا منظر جہاں نمازیوں کی بڑی تعداد موجود ہے تاہم سماجی دوری پر عمل ہوتا دکھائی نہیں دے رہا
عید

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنپشاور میں ایک بچی کی تصویر جو عید کے موقع پر روایتی انداز میں تیاری کیے ہوئے ہیں۔ عید پر خواتین اور بچیاں ہاتھوں پر مہندی کے دیدہ زیب ڈیزائن بھی بناتی ہیں۔
پی آئی اے
،تصویر کا کیپشنجمعے کو کراچی میں لاہور سے آنے والا پی آئی اے کا طیارہ پی کے 8303 ہوائی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہو گیا اور اس حادثے میں 97 افراد ہلاک جبکہ دو مسافروں کے زندہ بچ جانے کی تصدیق ہوئی۔
حادثہ، کراچی، ایدھی
،تصویر کا کیپشنحکام کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے طیارے پی کے 8303 کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کی شناخت کے عمل میں ایک مہینے کا عرصہ لگ سکتا ہے، جس کے لیے فارنزک لیبارٹری کے ماہرین کو 24 گھنٹے کام کرنا پڑے گا۔ اب تک کل 34 لاشوں کی شناخت ہو چکی ہے جبکہ طیارے کے حادثے کی وجوہات جانے کے لیے بھی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے۔
رمضان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنملک میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد رمضان کے آخری عشرے میں عوام بازاروں میں عید کی شاپنگ کے لیے نکل آئی تاہم کورونا کی وبا کے باعث رمضان کے آخری چند دنوں کے دوران بازاروں میں بھیڑ گذشتہ برسوں کے مقابلے میں کم رہی۔
نیشنل کمانڈ انیڈ آپریشن

،تصویر کا ذریعہISPR

،تصویر کا کیپشنعید الفطر سے قبل نیشنل کمانڈ انیڈ آپریشن میں تفصیلی اجلاس میں کورونا وائرس کی وبا کے کنٹرول کے لیے عید کے موقع پر سماجی دوری اور دیگر ضوابط پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
عید

،تصویر کا ذریعہASADMKHAN@TWITTER

،تصویر کا کیپشنپاکستان فوج کی جانب سے امریکی فوج کو طبّی ٹیموں کے لیے حفاظتی سامان بھجوایا گیا تاہم سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اس پر پاکستانی صارفین کی جانب سے تنقید بھی کی گئی اور کہا گیا کہ اپنے ملک میں بھی طبّی ٹیموں کو سامان کی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کرنل کی بیوی، ویڈیو

،تصویر کا ذریعہSOCIAL MEDIA

،تصویر کا کیپشنگذشتہ ہفتے پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں خود کو پاکستانی فوج کے افسر کی بیوی بتانے والی خاتون کی سی پیک فورس کے اہلکار سے بدتمیزی کا مقدمہ واقعے کے ایک دن بعد درج کر لیا گیا ہے۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے پاکستانی فوج کے ذرائع نے کہا کہ اگر اس معاملے کے ساتھ کسی بھی فوجی افسر کا تعلق ثابت ہوا تو ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔
عید

،تصویر کا ذریعہJEHANGIRTAREEN.COM/AFP/@MOONISEL

،تصویر کا کیپشنوفاقی کابینہ نے جمعرات کو چینی بحران سے متعلق فارنزک رپورٹ عام کر دی ہے۔ اس رپورٹ میں پاکستان کے نو بڑے گروپوں کی ملز کی آڈٹ کی تفصیلات شامل ہیں۔ کمیشن کی رپورٹ کے مطابق مبینہ طور پر پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والی اہم کاروباری شخصیت جہانگیر ترین، سابق حکمران شریف خاندان، گجرات کے چوہدری برادران، پنجاب اور سندھ کی حکومتوں نے ’فراڈ اور ہیرا پھیری کی ہے۔‘