گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

گذشتہ ہفتے پاکستان میں پیش آنے والے چند اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں

دو روزہ دورہ

،تصویر کا ذریعہPID

،تصویر کا کیپشنترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے جمعے کو پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا
پاکستان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان کی وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن نے سوشل میڈیا کمپنیوں کے لیے پاکستان میں نئے قوانین وضع کیے ہیں جن کے تحت ان کمپنیوں کو ملک کے اندر اپنے مستقل دفاتر اور ڈیٹا بیس سرور قائم کرنا پڑیں گے
ایم سی سی

،تصویر کا ذریعہPCB

،تصویر کا کیپشنمیریلبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان بین الاقوامی کرکٹ کی پاکستان میں واپسی کا حصہ ہے۔ اس ٹیم کی قیادت سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگاکارا کر رہے ہیں جو اس وقت ایم سی سی کے صدر بھی ہیں
سیاسی امور

،تصویر کا ذریعہPTI

،تصویر کا کیپشنتحریک انصاف کے بانیوں میں سے ایک اور عمران خان کے ’وفا شعار‘ دوست نعیم الحق کینسر کے مرض میں مبتلا رہنے کے بعد سنیچر کے روز چل بسے
امن

،تصویر کا ذریعہPID

،تصویر کا کیپشناقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گتریس چار روزہ دورے پر پاکستان پہنچے
رابی پیرزادہ
،تصویر کا کیپشنشوبز کی دنیا کو خیر آباد کہنے والی گلوگارہ اور ادکارا رابی پیرزادہ کو اژدھے اور ایک مگر مچھ رکھنے کے الزام میں بری کر دیا گیا