گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

کورونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر پورے پاکستان میں جزوی یا مکمل لاک ڈاؤن کا نفاذ ہے۔ گذشتہ ہفتے ملک میں پیش آئے اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں۔

داتا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنلاہور کی داتا دربار مسجد میں نمازی سماجی فاصلے کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے جمعے کی نماز ادا کر رہے ہیں
چرچ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنبلوچستان کے شہر کوئٹہ میں غیر منافع بخش اور غیر سرکاری تنظیم کے رکن کووڈ 19 کی روک تھام کے لیے ایک گرجا گھر میں جراثیم کش ادوایات کا چھڑکاؤ کر رہے ہیں
کراچی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشندنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مزدوروں اور محنت کشوں کا عالمی دن منایا گیا۔ اس سال اس دن خاص طور پر صحت کے عملے کو خراج تحسین پیش کیا گیا
پاکستان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان میں رمضان کا آغاز ہو چکا ہے اور رواں برس یہ مہینہ ایسے غیر معمولی حالات میں آیا ہے کہ جب دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا نے لوگوں کو سماجی فاصلہ اختیار کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔
پشاور

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشناگرچہ پاکستان کے بیشتر شہروں لاک ڈاؤن نافذ ہے لیکن پشاور کے مضافات میں واقع افغان مہاجر کیمپ میں زندگی معمول کی طرف لوٹ آئی ہے
پنڈی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنملک بھر میں لگائے گئے لاک ڈاؤن کے دوران راولپنڈی کی ایک سڑک پر سیکیورٹی اہلکار ایک بند مارکیٹ کے سامنے گشت کر رہے ہیں
گندم

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنلاک ڈاؤن کی مشکلات کے باوجود کسانوں نے گندم کی کٹائی شروع کر دی ہے
کوئٹہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنکوئٹہ میں لاک ڈاؤن کے دوران فرنٹیئر کور (ایف سی) کے اہلکار شہریوں میں راشن تقسیم کر رہے ہیں