گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

راولپنڈی میں بلاول بھٹو کے جلسے سے لے کر ملک کے بیشتر علاقوں میں پڑنے والی شدید دھند تک، پاکستان میں گذشتہ ہفتے پیش آنے والے اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں

دھند

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان بھر میں متعدد علاقے شدید سردی اور دھند کی لپیٹ میں رہے۔ ایک ملاح شدید دھند میں دریائے راوی میں کشتی چلا رہا ہے۔
کرسمس

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنبدھ کو اسلام آباد میں کرسمس کے موقع پر بچوں کے جھولے پر جھولنے کا ایک منظر۔
پی پی پی جلسہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنبلاول بھٹو نے جمعے کو پنجاب کے شہر راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسہ عام سے خطاب کیا جہاں 12 برس قبل پارٹی کی سابق چیئرمین بینظیر بھٹو کو خودکش حملے میں قتل کر دیا گیا تھا۔
واہگہ بارڈر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنجمعرات کو واہگہ بارڈر پر پاکستان اور انڈیا کے گارڈز کی پریڈ کا ایک منظر۔
سورج گرہن

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن26 دسمبر 2019 کو پاکستان بھر میں دہائی کا آخری سورج گرہن دیکھا گیا۔ جزوی طور پر نظر آنے والے سورج گرہن کا دورانیہ تقریباً ڈھائی گھنٹے تھا۔
کرسمس

،تصویر کا ذریعہABDUL MAJEED

،تصویر کا کیپشن25 دسمبر کو ملک بھر میں مسیحی برادری نے کرسمس مذہبی جوش و جذبے سے منائی۔
مزار قائد

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن25 دسمبر کو کراچی میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش پر مرد اور خواتین گارڈز پرچم اٹھائے کھڑے ہیں۔