#DuaMangi: دعا منگی کی بازیابی کے لیے کراچی میں احتجاجی مظاہرے کی تصاویر

دعا منگی کی بازیابی کے لیے مظاہرہ
    • مصنف, ریاض سہیل
    • عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی

کراچی میں کلفٹن کے علاقے میں تین تلوار پر بدھ کی شب دعا منگی کی بازیابی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں دعا منگی کے اہل خانہ، یوتھ ایکشن کمیٹی، سندھ تھنکرز فورم کے ساتھ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے شرکت کی۔

دعا منگی کی بہن لیلیٰ منگی

دعا منگی کی بہن لیلیٰ منگی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ دمے کی مریض ہیں۔ ’ابھی تک بہن کا کوئی پتہ نہیں چلا ہے، میں دعا کے لیے دعا کرتی رہی ہوں کہ وہ جلد واپس آجائے‘۔

ان کا مزید کہنا تھا ’تین روز گزر چکے ہیں ابھی تک کچھ معلوم نہیں ہو رہا، سی سی ٹی وی کیمرے سے بھی کچھ ٹریس نہیں ہو رہا، وہاں ہم جاتے رہے ہیں۔ یہ پہلی بار ہوا کہ میری بہن کو اغوا کیا گیا ہے‘۔

دعا منگی کی بازیابی کے لیے مظاہرہ

دعا منگی کی خالہ نائیلہ منگی کا کہنا تھا کہ دعا منگی صرف منگی خاندان کی بیٹی نہیں پورے سندھ کی بیٹی ہے۔

مظاہرین نے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ خواتین، خصوصاً نوجوان تعلیم یافتہ لڑکیوں کو تحفط دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔

دعا منگی کی بازیابی کے لیے مظاہرہ

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی شہزاد قریشی کا کہنا تھا کہ ’ڈیفینس میں دعا کا اغوا افسوسناک واقعہ ہے، ڈی ایچ اے میں سکیورٹی کے بڑے دعوے کیے جاتے ہیں لیکن وہاں بچیاں محفوظ نہیں۔ شہر میں جلد سیف سٹی منصوبے پر عمل درآمد کیا جائے تاکہ شہری تحفظ کا احساس محسوس کریں۔‘

Facebook پوسٹ نظرانداز کریں

مواد دستیاب نہیں ہے

Facebook مزید دیکھنے کے لیےبی بی سی. بی بی سی بیرونی سائٹس پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے.

Facebook پوسٹ کا اختتام

مظاہرین

مظاہرین کا کہنا تھا کہ تین روز گزرنے کے بعد بھی پولیس دعا منگی کا کوئی سراغ نہیں لگا سکی ہے۔

دعا منگی کی بازیابی کے لیے مظاہرہ

مظاہرین نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ اس طرح کے واقعات سے لڑکیوں کے تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

۔