آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
پاکستان میں موسم سرما کی آمد: کہیں سموگ کے ڈیرے تو کہیں برفباری
ملک کے بالائی علاقوں بشمول گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کے سلسلے کی شروعات پاکستان میں موسم سرما کی آمد کا پتا دے رہی ہے۔
اوپر نظر آنے والی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قاضی جلال نامی صارف نے پوسٹ کی ہے جس میں انھوں نے برفباری کے بعد ناران کے ایک ہوٹل کے باہر کا منظر اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔
ملکہ کوہسار، مری میں برفباری کے مناظر جنھیں منیر عباسی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کیا۔
لیکن دوسری جانب پنجاب کے شہر لاہور کو سموگ نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند ہیں۔
غلام ربانی نے گلگت بلتستان کی وادی استور کی یہ خوبصورت تصویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ہے۔
رابعہ جمیل نے سیاحتی علاقے دیوسائی میں موسم کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے سیاحوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہاں جانے کا رسک نہ لیں کیونکہ راستے بند ہیں۔