فواد چوہدری کے ٹویٹ پر ردِ عمل: ’پولیس کے ناکوں سے کیسے چھٹکارا پایا جائے؟ آپ کی تکنیکی تجاویز درکار ہیں‘

،تصویر کا ذریعہEPA
اب ایسا تو کم ہی ہوتا ہے کہ کسی حکومت کا کوئی وزیر ہم آپ سے کسی بڑے یا اہم فیصلے کے لیے رائے مانگے، نہیں؟ اکثر اوقات تو پالیسیز طے کرنے کے بعد عوام کو بتایا جاتا ہے۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ جمہوریت کا مطلب ہی یہی ہے، کہ عوام اپنے نمائندے منتخب کرے اور پھر ایسے کام ان پر چھوڑ دیے جائیں۔ آخر معاشرے کو درپیش مسائل کے بارے میں سوچنے اور انہیں حل کرنے کے لیے ہی تو انہیں منتخب کیا جاتا ہے۔
لیکن پھر بھی، ذرا سوچیں، اگر کوئی حکومتی اہلکار، بلکہ اہلکار ہی نہیں وزیر آپ سے پوچھے کہ بھائی پولیس ناکے کیسے ختم کیے جائیں؟ تو آپ کیا کہیں گے؟
اگر آپ سے کسی وجہ سے مِس ہو گیا تو یہ دیکھیں، سائنس اور ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر فواد چوہدری کا ٹویٹ۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 1
اس میں وہ کہہ یہ رہے ہیں کہ پولیس ناکوں کو ختم کیسے کیا جائے۔ جو بھی حل تجویز کریں وہ ٹیکنالوجی پر مبنی ہونا چاہیے اور اگر یہ حل آپ نے ان تک اگلے 3 ہفتے میں پہنچا دیا تو آپ کو بیس لاکھ روپے انعام بھی ملے گا!
اب ظاہر ہے ٹویٹ پر ردعمل تو آنا ہی تھا۔ یہ ٹویٹ چند ہی گھنٹوں میں، یہ الفاظ لکھنے تک ایک ہزار بار ری ٹویٹ ہو چکی ہے اور اسے ہزاروں لائکس حاصل ہوئے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہFAROOQ NAEEM
کچھ کو وزیر صاحب کا انداز اور کچھ کو اقدام بہت پسند آئی، جیسے مصنف فوزیہ بھٹی نے لکھا کہ ’واہ! کیا بہترین آئیڈیا ہے! ناکوں کو پوری طرح ختم کرنے کا!‘
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 2
اسی طرح صحافی اجمل جامی نے لکھا، ’یہ بہترین اقدام ہے چوہدری صاحب، مجھے یقین ہے کہ آپ کو منفرد آئیڈیاز ملیں گے!‘
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 3
کچھ لوگوں نے آئیڈیاز بھی دیے، جیسے ’نیا پاکستان‘ کے نام سے ایک صارف نے لکھا، ’سی سی ٹی وی کو بہتر بنائیں اور ان کی تعداد بڑھائیں۔ ہمارے پاس سوشل میڈیا پر ’ویلی‘ عوام ہیں جو انہیں لائیو مانیٹر کر کے کوئی بھی مسئلے پولیس سٹیشن میں رپورٹ کر سکتے ہیں۔ اور میرے انعام کی رقم پنجاب پولیس میں لگا دیں!‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 4
کچھ نے تنقید کی، جیسے کہ ’کشمیر کال‘ کے نام سے ایک صارف نے لکھا، ’میں خود بیس لاکھ اس وزیر کو دوں گا جسے ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا آتا ہو۔ یا پھر مجھے بجٹ دیں، ایک نیا پولیس کلچر، جو ٹیکنالوجی کے ذریعے کنٹرول ہو اور پنجاب بھر میں سیف سِٹیز! آپ کے پاس اب بھی 4 سال ہیں!‘
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 5
اور کچھ کو صرف ہنسی آئی!
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 6