’دمچی میں عجیب سی لذت ہے، عجیب مزہ ہے‘
کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ بعض ریستوران اور ڈھابے کھانے کے لیے دوسروں سے زیادہ مشہور کیوں ہوتے ہیں؟ ٹیکنالوجی کے اس دور میں بھی کیا کھانا بنانے کی خفیہ تراکیب موجود ہیں۔ بی بی سی اردو کی اس نئی سیریز میں ہم آپ کو ایسی ہی کچھ دکانوں اور ڈھابوں پر لے چلیں گے تاکہ آپ جان سکیں کہ آخر ان کا کھانا اتنا مشہور کیوں ہے؟
مرغی کے گوشت کو مختلف انداز سے پکایا جاتا ہے مگر لاہور میں ایک صاحب مرغی کی دم سے تکے بنا رہے ہیں۔ دمچی کیا ہے، کیسے بنتی ہے اور اس قدر مشہور کیوں ہے۔ دیکھیے وقاص انور کی ڈیجیٹل ویڈیو۔
اس سیریز کی دیگر ویڈیوز دیکھنے کے لیے کلک کریں





