گوادر کی پہچان سپیشل حلوہ

،ویڈیو کیپشنگوادر کی پہچان سپیشل حلوہ بھی ہے

کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ بعض ریستوران اور ڈھابے کھانے کے لیے دوسروں سے زیادہ مشہور کیوں ہوتے ہیں؟ ٹیکنالوجی کے اس دور میں بھی کیا کھانا بنانے کی خفیہ تراکیب موجود ہیں۔ بی بی سی اردو کی اس نئی سیریز میں ہم آپ کو ایسی ہی کچھ دکانوں اور ڈھابوں پر لے چلیں گے تاکہ آپ جان سکیں کہ آخر ان کا کھانا اتنا مشہور کیوں ہے؟

پاکستان کے ساحلی شہر گوادر کی پہچان تو اس کی بندرگاہ سے ہے لیکن یہاں کا حلوہ بھی کم مشہور نہیں۔ پاکستان کے مختلف شہروں کے علاوہ بیرونِ ملک بھی اسے پسند کرنے والوں کی کمی نہیں۔ دیکھیے شمائلہ جعفری کی ڈیجیٹل ویڈیو۔

اس سیریز کی دیگر ویڈیو دیکھنے کے لیے کلک کریں