رمضان 2019: ’ہماری لسی پی کر تھوڑی خماری آ جاتی ہے‘
کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ بعض ریستوران اور ڈھابے کھانے کے لیے دوسروں سے زیادہ مشہور کیوں ہوتے ہیں؟ ٹیکنالوجی کے اس دور میں بھی کیا کھانا بنانے کی خفیہ تراکیب موجود ہیں۔ بی بی سی اردو کی اس نئی سیریز میں ہم آپ کو ایسی ہی کچھ دکانوں اور ڈھابوں پر لے چلیں گے تاکہ آپ جان سکیں کہ آخر ان کا کھانا اتنا مشہور کیوں ہے؟
اکبر علی گزشتہ 15 سال سے راولپنڈی کی مشہور کرتارپورہ فوڈ سٹریٹ میں لسی بنانے کا کام کر رہے ہیں۔ نہ صرف یہ کہ ان کی لسی بنانے کا انداز سب سے الگ ہے بلکہ ان کا لباس بھی لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔ اس لسی کی خاص بات کیا ہے، دیکھیے محمد ابراہیم کی اس ویڈیو میں


