رمضان 2019: ٹیگور پارک کے گول گپوں میں ایسا خاص کیا ہے؟
کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ بعض ریستوران اور ڈھابے کھانے کے لیے دوسروں سے زیادہ مشہور کیوں ہوتے ہیں؟ ٹیکنالوجی کے اس دور میں بھی کیا کھانا بنانے کی خفیہ تراکیب موجود ہیں۔ بی بی سی اردو کی اس نئی سیریز میں ہم آپ کو ایسی ہی کچھ دکانوں اور ڈھابوں پر لے چلیں گے تاکہ آپ جان سکیں کہ آخر ان کا کھانا اتنا مشہور کیوں ہے؟
گول گپے تو آپ نے بہت کھائے ہوں گئے لیکن کیا آپ نے لاہور کے ٹیگور پارک کے گول گپے کھائے ہیں؟ ان گول گپوں میں ایسی کیا خاص بات ہے کہ یہاں رات گئے تک گاہکوں کی بھیڑ لگی رہتی ہے۔ جاننے کے لیے دیکھیے فرقان الہی کی ڈیجیٹل ویڈیو۔


