رمضان 2019: ’گراٹو جلیبی جیسا ذائقہ پورے پاکستان میں کہیں نہیں ملے گا‘

،ویڈیو کیپشن’گراٹو جلیبی جیسا ذائقہ پورے پاکستان میں کہیں نہیں ملے گا‘

کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ بعض ریستوران اور ڈھابے کھانے کے لیے دوسروں سے زیادہ مشہور کیوں ہوتے ہیں؟ ٹیکنالوجی کے اس دور میں بھی کیا کھانا بنانے کی خفیہ تراکیب موجود ہیں۔ بی بی سی اردو کی اس نئی سیریز میں ہم آپ کو ایسی ہی کچھ دکانوں اور ڈھابوں پر لے چلیں گے تاکہ آپ جان سکیں کہ آخر ان کا کھانا اتنا مشہور کیوں ہے؟

رمضان میں افطاری کا دسترخوان میٹھے کے بنا ادھورا ہے اور اگر میٹھے میں راولپنڈی کی مشہور گراٹو جلیبی ہو تو کیا ہی کہنے۔ اسے خستہ اور مزیدار بنانے کے لیے حلوائی کیا کیا جتن کرتے ہیں جانیے نیّر عباس کی اس رپورٹ میں۔

اس سیریز کی دیگر ویڈیوز دیکھنے کے لیے کلک کریں