عمران خان: پاکستانی قوم کے لیے مودی کا نیک خواہشات کا پیغام

نریندر مودی

،تصویر کا ذریعہSAM PANTHAKY/AFP/Getty Images

پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ یوم پاکستان کے موقع پر انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستانی قوم کے لیے خیر سگالی کا پیغام بھیجا ہے۔

ایک ٹویٹ میں وزیرِ اعظم عمران خان نے لکھا کے انہیں نریندر مودی کا پیغام ملا ہے کہ ’میں پاکستان کے قومی دن کے موقع پر پاکستان کے عوام کو نیک خواہشات اور مبارکباد دیتا ہو۔‘

عمران خان کے بقول مودی کے پیغام میں مزید کہا گیا کہ ’اب وقت آ گیا ہے کہ بر صغیر کے لوگ دہشت اور تشدد سے پاک ماحول میں مل کر جمہوریت، امن، ترقی اور مستحکم خطے کے لیے کام کریں۔`

یہ بھی پڑھیے

پاکستان کے وزیرِ اعظم کی جانب سے انڈین وزیرِ اعظنم کا پیغام شئیر کرنے پر ٹوئٹر صارفین نے حیرت اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔

کئی لوگوں کے خیال میں عمران خان کی پالیسیوں کی وجہ سے نریندر مودی کو بلآخر گھٹنے ٹیکنے پڑے اور وہ پر امن انداز میں بات کر ہے ہیں۔ وہیں کئی لوگ اس بات پر غیر یقینی کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

ٹوئٹر

،تصویر کا ذریعہTWITTER

کئی لوگوں کے خیال میں مودی کا یہ پیغام دیانت داری پر مبنی نہیں ہے اور کئی اسے ایک اور انتخابی حربہ قرار دے رہے ہیں۔

ایک ٹوئٹر صارف نجدہ نے عمران خان کی ٹویٹ کے جواب میں لکھا ’چلیں اس نیک خواہشات کو قبول کر لیں اور انسانیت اور امن کے لیے دعاگو ہوں۔`

X پوسٹ نظرانداز کریں, 1
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 1

جبکہ ابو صارم کا خیال تھا کہ ’آب آیا اونٹ پہاڑ کے نیچے۔‘

کچھ ٹوئٹر ہینڈل سے، جن میں گبر اور ساجد سنی شامل ہیں، شک کا اظہار کرتے ہوئے مودی کے پیغام کا سکرین شاٹ دکھانے کی فرمائش کی گئی۔

ایک صارف راحیل خان نے خبر دار کیا کہ ’خیال رہے جبکہ پچھلی بار مودی کی جانب سے ایسا ہی پیغام آیا تو بالاک کوٹ والا حملہ کیا گیا اور ہمارے درخت قتل کیے گئے۔‘

X پوسٹ نظرانداز کریں, 2
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 2

فہد امازئی نے لکھا’ اچھی بات ھے بس کاش یہ بات ہم مودی اکاؤنٹ سے دیکھتے تو زیادہ اچھا ہوتا نہ آپ کو مودی کی ترجمانی کرنی پڑتی لیکن اچھا ہوا کم ازکم مودی نے آپ کی کال نہ آٹھانے کے بعد آپکو پیغام تو بھیجا۔‘

X پوسٹ نظرانداز کریں, 3
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 3

عمران ایوب نامی صارف بھی انڈین وزیرِ اعظم کے پیغام پر کچھ خاص مطمئن نظر نہیں آئے۔

ان کا کہنا تھا ’نہیں اس آدمی کا کوئی بھروسہ نہیں جو اپنے ملک کے فوجی مروا سکتا ہو الیکشن کے لیے اُس سے کوئی خیر کی توقع نہیں‘۔

ابرار رسول کے بقول یہ نریندر مودی کا ’الیکشن سٹنٹ ہے۔‘