سلمان خان کو جیل، ٹوئٹر پر ہلچل

،تصویر کا ذریعہEPA
کالے ہرن کے شکار مقدمے میں اداکار سلمان خان کو جودھپور کی ایک عدالت نے قصوروار قرار دیا ہے۔
عدالت نے سلمان خان کو پانچ سال کی سزا سنائی ہے اور ساتھ ہی دس ہزار روپے جرمانہ بھی کیا ہے۔ ساتھ ہی اسی کیس میں اداکارہ تبو، سونالی بیندرے، نیلم اور اداکار سیف علی خان کو بری کر دیا گیا ہے۔
یہ مقدمہ تقریباً 20 سال پرانا ہے، جب 1998 میں جودھپور کے باہر ایک علاقے میں دو کالے ہرنوں کا شکار کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
سلمان کو سزا، سوشل میڈیا پر طوفان!
خبر آتے ہی سلمان خان کے مداحوں اور ان کے ناقدین دونوں ہی نے ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار شروع کر دیا۔

،تصویر کا ذریعہTWITTER
ہدایت کار اور فلم ساز سبھاش گھائی نے لکھا کہ ’سیشنز کورٹ کے اس فیصلے سے مجھے گہرا صدمہ پہنچا ہے، لیکن مجھے عدالتی نظام پر پورا بھروسہ ہے جس میں انصاف کے حصول کے لیے اپیل کی گنجائش باقی ہے۔ سلمان خان انسان دوست اور انڈسٹری اور عوام کے چہیتے اداکار ہیں۔‘

،تصویر کا ذریعہTWITTER
اداکار ارجُن رامپال نے ٹویٹ کیا کہ ’قانون نے اپنی راہ لی ہے۔ اس پر کوئی بحث نہیں۔ لیکن اس وقت میں بہت بےبس محسوس کر رہا ہوں۔ سلمان اور ان کے خاندان کے بارے میں سوچ کر میرا دل بھر آتا ہے۔ ؟ کیونکہ سلمان خان کسی بھی حال میں ایک مجرم نہیں۔ میرے خیال میں یہ سزا بہت سخت ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ انھیں ریلیف ضرور ملے گا۔‘

،تصویر کا ذریعہTWITTER
اور صرف انڈیا ہی نہیں ان کے پاکستانی مداحوں نے بھی ٹوئٹر پر اپنے غم کا اظہار کیا۔ صحافی احتشام الحق نے لکھا، ’سلمان خان ایک نہایت ہی نفیس اور اچھے انسان ہیں۔ میں کچھ ماہ پہلے ان سے لندن میں ملا تو ان سے پوچھا کہ پاکستان میں ان کے اتنے سارے فینز ہیں، وہ کبھی پاکستان کیوں نہیں آتے، تاکہ ان کے فینز اپنے ہیرو سے ملیں۔ انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ جلد پاکستان آئیں گے۔ مگر اب مجھے نہیں معلوم کہ ایسا کب ممکن ہو سکے گا :(‘
تاہم کئی ٹوئٹر صارفین نے اس فیصلے کا خیرمقدم بھی کیا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

،تصویر کا ذریعہTWITTER
پارتھ وادھیر نے لکھا کہ ’آخر کار مجرم سلمان خان کو سزا ہوئی۔ انصاف ہوا۔ راجستھان کی اس عدالت کو میرا سلام۔‘








