’پاکستان میں سکھوں کو جبراً مسلمان کرنے پر‘ انڈین کی وزیرِ خارجہ سشما سوراج کو تشویش

،تصویر کا ذریعہGetty Images
انڈیا کی وزیر خارجہ نے پاکستان کے ضلع ہنگو میں سکھوں کو مبینہ طور پر جبراً مسلمان بنانے کی خبروں پر تشویش ظاہر کی ہے۔
وزیر خارجہ سشما سوراج نے انڈیا کی سکھ برادری کو یقین دلایا ہے کہ حکومت اس بارے میں پاکستان سے اعلیٰ ترین سطح پر بات کرے گی۔
چند دن قبل پاکستان کے ایک مقامی اخبار 'ایکسپریس ٹریبیون' نے خبر شائع کی تھی کہ پاکستان کے خبیر پختونخواہ صوبے میں ایک حکومتی اہلکار سکھوں کو اسلام قبول کرنے کے لیے مجبور کر رہا ہے۔
نامہ نگار شکیل اختر کے مطابق منگل کے روز انڈین پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے ایک ٹویٹر پیغام کے ذریعے وزیر خارجہ سشما سوراج کی توجہ مبینہ طور پر سکھوں کی جبراً مذہب تبدیلی کی اس خبر کی طرف دلاتے ہوئے ان سے اس معاملے پر پاکستان سے بات کرنے درخواست کی تھی۔
انھوں نے لکھا تھا 'ہم سکھ برادری پر اس طرح کے جبر پر خاموش نہیں رہ سکتے۔ یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم سکھوں کی مذہبی شناخت کا تحفظ کریں۔ وزارتِ خارجہ کو اس کے بارے میں پاکستان سے اعلیٰ ترین سطح پر بات کرنی چاہيے۔'
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
سشما سوراج نے وزارت خارجہ کے سرکاری ٹویٹر ہینڈل پر جواب دیتے ہو لکھا ہے 'ہم اس معاملے پر جلد ہی پاکستانی حکومت سے اعلیٰ ترین سطح پر بات کریں گے۔‘ انھوں نے اس پیغام کو اسلام آباد میں واقع انڈیا کے ہائی کمیشن کے سرکاری ٹویٹر ہینڈل کے ساتھ بھی ٹیگ کیا ہے۔ حکومت اس سلسلے میں ہائی کمیشن سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
پاکستانی اخبار کی خبر کے مطابق مقامی سکھ برادری نے ہنگو کے ڈپٹی کمشنر سے شکایت کی ہے جس میں انھوں نے الزام لگایا ہے کہ تال یعقوب خان تحصیل کے نائب تحصیل دار سکھوں کو مسلمان بننے کے لیے مجبور کر رہے ہیں۔
انھوں نے اپنی شکایت میں کہا ہے 'آئین کی روح سے ہمیں اپنے مذہبی عقیدے کے دفاع کا حق حاصل ہے۔ ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ آپ اس معاملے میں نائب تحصیلدار سے پوچھ گچھ کریں۔'
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہاں سبھی کو مذہبی آزادی حاصل ہے اور کسی کا جبری طور پر مذہب تبدیل کرنے کا کوئی معاملہ نہیں ہے لیکن سکھ برادری کی شکایت کے مدِنظر انتطامیہ نے سکھ برادری کے ارکان کا اجلاس طلب کیا ہے۔








