لعل شہباز قلندر کے عرس کے لیے زائرین کی روانگی

سیہون

پاکستان کے صوبہ سندھ میں سیہون کے مقام پر صوفی بزرگ لعل شہباز قلندر کا 765 واں عرس 18 مئی کو ہو گا جس کے لیے زائرین کی بڑی تعداد سیہون کے سفر پر روانہ ہو گئی ہے۔

سیہون

یہ عرس ایسے وقت ہو رہا ہے جب 16 فروری کو سیہون کے مقام پر صوفی بزرگ لعل شہباز قلندر کے مزار کے احاطے میں ہونے والے خود کش دھماکے میں 76 افراد ہلاک اور 250 زخمی ہوئے تھے۔

سیہون

اطلاعات کے مطابق عرس کے موقع پر انتظامیہ نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔ ان انتظامات میں پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں کے علاوہ سادہ لباس میں ملبوس اہلکار بھی تعینات کیے جائیں گے۔

سیہون

اس کے علاوہ سی سی ٹی وی کے ساتھ ساتھ ڈرون کیمروں سے بھی سکیورٹی کا جائزہ لیا جائے گا۔

سیہون

واضح رہے کہ چھوٹے سے شہر سیہون میں تین روزہ عرس کے موقع پر رہائشی اپنے مکانات ملک بھر سے آئے ہوئے زائرین کو کرائے پر دیتے ہیں۔

سیہون