آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
مردم شماری اور کچی پینسل
- مصنف, طاہر عمران
- عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام
سوشلستان میں اس ہفتے کرکٹ کے ساتھ ساتھ مردم شماری اور خانہ شماری پر بات کی جا رہی ہے تو ہم پہلے مردم شماری پر بات کرتے ہیں کہ لوگ کیا کہہ رہے ہیں۔
مردم شماری کے حوالے سے مختلف افراد کے مختلف سوالات ہیں اور اس میں پینسل کے ساتھ فارم پُر کرنے کے معاملے پر بہت بات کی جا رہی ہے۔
مختلف افراد نے ان ہدایات کو شیئر کیا ہے جن میں کہا گیا کہ مردم شماری کے لیے آنے والے عملے کو فارم کچی پینسل کی بجائے بال پین سے پُر کریں تاکہ اسے تبدیل نہ کیا جا سکے۔
دوسری جانب ایسی ویڈیوز بھی شیئر کی جا رہی ہیں جن میں بظاہر مردم شماری کرنے والے عملے کے ساتھ لوگوں کو اسی معاملے پر بحث کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہیٰ نے ٹویٹ کی کہ ’پاکستان میں مردم شماری کو شفاف صرف اس صورت میں بنایا جا سکتا ہے اگر عوام اپنی آنکھیں کھلی رکھیں۔ دھاندلی والی مردم شماری کا مطلب ہے دھاندلی والے انتخابات۔‘
ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی اسمبلی نے ٹویٹ کی کہ ’اسٹیبلشمنٹ نے مردم شماری کے لیے مناسب موقع ڈھونڈا ہے جب ایم کیو ایم کے حالات اچھے نہیں اور وہ اس کی وجہ سے اپنی مرضی کے نتائج جو انھیں بہتر لگیں حاصل کر سکیں۔‘
اس کے نتیجے میں چیف کمشنر شماریات آصف باجوہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’کسی عملے کے رکن کو پینسل کے ساتھ فارم بھرنے کی ہدایت نہیں کی۔‘
وینا ملک کی طلاق
اداکارہ وینا ملک کی طلاق اس ملک کا انتہائی اہم مسئلہ ہے۔ اتنا اہم ہے کہ میڈیا کے ایک حصے نے اسی مسئلے کو حل کرنے کی ٹھانی ہے۔ ٹی وی چینلز معمول کی نشریات روک کر اس معاملے میں ہونے والی چھوٹی چھوٹی پیش رفت کو ایسے بریکنگ نیوز کے ساتھ پیش کر رہے ہیں
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی