بلوچستان: ہرنائی میں کوئلے کے کان میں حادثہ، دو کان کن ہلاک

،تصویر کا ذریعہAFP
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ہرنائی میں کوئلے کے کان میں پیش آنے والے حادثے میں دو کان کن ہلاک ہوگئے ہیں۔
ہرنائی میں اتنظامیہ کے ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ اتوار کو ضلع کے علاقے تورغر میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق اس علاقے میں ایک پرائیوٹ کان میں مٹی کا تودہ گرگیا۔
جس وقت مٹی کا تودہ گرا اس وقت کان کے اندر دو کان کن کام کررہے تھے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ حادثے کے باعث دونوں کان کن ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق دونوں کان کنوں کا تعلق افغانستان کے علاقے اروزگان سے تھا۔
بلوچستان میں دوسری صنعتیں نہ ہونے کی وجہ سے کوئلے کی کانکنی یہاں کی سب سے بڑی صنعت ہے۔ بلوچستان میں زیادہ تر کوئلے کی کانیں کوئٹہ، کچھی، ہرنائی اور لورالائی میں ہیں۔
ہزاروں مزدور بالواسطہ یا بلاواسطہ ان کوئلہ کانوں سے وابستہ ہیں۔
مزدور تنظیموں کا کہنا ہے کہ کوئلہ کانوں میں جدید حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے کان کنوں کی زندگیوں کو ہروقت خطرہ لاحق رہتا ہے یہی وجہ ہے کہ کوئلے کی کانوں میں پیش آنے والے حادثات کے باعث ہر سال کان کنوں کی ایک بڑی تعداد ہلاک اور زخمی ہوتی ہے۔
ان کوئلے کی کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کا زیادہ تر کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع سوات اور اس سے متصل دیگر علاقوں سے ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ان کانوں میں افغانستان سے تعلق شہری بھی کام کرتے ہیں۔








