بلوچستان: وکلا پر حملے کا منصوبہ ساز تحریکِ طالبان کا ایک کمانڈر ہلاک

    • مصنف, محمد کاظم
    • عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کوئٹہ

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے حکام نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ایک کمانڈر کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کے مارا جانے والا کمانڈر 8اگست کو کوئٹہ شہر میں وکلاء پر ہونے والے خود کش حملے کے ماسٹر مائنڈ تھا ۔ حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس واقعے کے خود کش حملہ آور کی بھی شناخت ہوئی ہے جس کا تعلق کوئٹہ سے تھا،