پنجاب کے ضلع خوشاب میں پولیس کا القاعدہ کا خود کش بمبار پکڑنے کا دعوی

،تصویر کا ذریعہGetty Images
پاکستان کے صوبہ پنجاب کی پولیس کے شعبہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے القاعدہ سے مبینہ تعلق رکھنے والے شدت پسند کو گرفتار کرنے کا دعوی' کیا ہے۔
صحافی عبدالناصر خان کے مطابق سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار شدت پسند خود کش حملے کے لیے ہدف کی جانب جا رہا تھا کہ موقع پر حراست میں لے کر دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔
سی ٹی ڈی پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ القاعدہ کے مبینہ خود کش حملہ آور کو منگل کی رات کو ضلع خوشاب کے لاری اڈہ سے گرفتار کیا گیا جب وہ خود کش جیکٹ اور ایکدستی بم لے کر ایک حساس ادارے کے دفتر کو نشانہ بنانے جا رہا تھا۔
گرفتار ملزم کی شناخت محمد وقاص کی نام سے ہوئی ہے اور اس کا تعلق ضلع میانوالی کے علاقے لامے خیل سے بتایا جاتا ہے۔
ترجمان کے مطابق گرفتار شدت پسند کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ پنجاب پولیس کے شعبہ انسداد دہشت گردی نے حالیہ عرصے میں متعدد شدت پسندوں کو کارروائیوں میں ہلاک اور گرفتار کرنے کے دعوے کیے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی









