مولانا لدھیانوی کو ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کی اجازت

،تصویر کا ذریعہGetty Images
- مصنف, بیورو رپورٹ
- عہدہ, لاہور
لاہور ہائیکورٹ نے اہلسنت والجماعت کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی کو پنجاب کے شہر جھنگ سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کی اجازت دے دی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی فل بنچ نے یہ اجازت مولانا محمد احمد لدھیانوی کی اپیل منظور کر تے ہوئے دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان کی سربراہی میں قائم تین رکنی فل بنچ نے اپیل پر سماعت کی جس میں مولانا محمد احمد لدھیانوی نے اپنی نااہلی کو چیلنج کیا گیا تھا۔
مولانا لدھیانوی جھنگ سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 78 کے لیے امیدوار ہیں. اس حلقے میں یکم دسمبر 2016 کو پی پی 78 میں ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں.
لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس فیصل زمان خان اور جسٹس شاہد کریم شامل ہیں.
اس سے پہلے اسی ماہ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے مسلم لیگ نون کے امیدوار شیراز اکرم کی اپیل پر مولانا احمد لدھیانوی کو نااہل قرار دیا تھا.
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 78 کی نشست مسلم لیگ نون کی خاتون رکن اسمبلی راشدہ یعقوب کی نااہلی کہ وجہ سے خالی ہوئی تھی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے مولانا احمد لدھیانوی کی اپیل پر سماعت کی جس میں ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ کی جانب سے مولانا احمد لدھیانوی کو نااہل قرار دینے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
سماعت کے دوران مولانا محمد احمد لدھیانوی کے وکیل چودھری امیر حسین نے موقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے حقائق کو مد نظر رکھے بغیر ان کے موکل کو انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا تھا۔
وکیل نے واضح کیا کہ مولانا احمد لوھیانوی نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات کاغذات نامزدگی میں ظاہر کی ہیں اور یہ تاثر درست نہیں ہے کہ انھوں نے اپنے اثاثے چھپائیں ہیں۔
وکیل نے بتایا کہ مولانا احمد لدھیانوی کے خلاف نہ کوئی مقدمات کسی عدالت میں زیر سماعت ہیں اور نہ ہی انھیں کسی مقدمہ میں سزا سنائی گئی ہے۔ مولانا محمد احمد لدھیانوی کے وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ محض مقدمہ درج ہونے سے کوئی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نااہل نہیں ہو جاتا۔
چودھری امیر حسین ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ کی جانب سے مولانا احمد لدھیانوی کو ضمنی انتخاب لڑنے سے روکنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے. وکیل نے یہ بھی استدعا کی اپیل کنندہ مولانا لدھیانوی کو ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے۔
لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے مولانا احمد لدھونوی کی اپیل منظور کرتے ہوئے انھیں جھنگ 78 کے ضمنی انتخابات میں انتخابات میں حصہ لینے دے دی۔









