BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
CIA کے خلاف عدالتی کارروائی
رپورٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ القاعدہ کے ارکان کو امریکہ سے باہر خفیہ قید خانوں میں رکھا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ القاعدہ کے ارکان کو امریکہ سے باہر خفیہ قید خانوں میں رکھا جا رہا ہے۔
امریکہ میں انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے کہا ہے کہ وہ مشتبہ دہشتگردوں کو امریکی قانونی اداروں کی حدود سے باہر لے جانے کے عمل کو روکنے کے لیے سی آئی اے کو عدالت میں لے جائے گی۔

امریکن سول لبرٹیز یونین نامی تنظیم کے مطابق مشتبہ قیدیوں کو امریکی قانونی حدود سے باہر لے جا کر خفیہ ادارے نے امریکی اور بین الاقوامی قوانین دونوں سے روگردانی کی ہے۔

ادھروزیرخارجہ کونڈولیزا رائس نے کہا کہ وہ پیر کو یورپ کے دورے پر جانے سے پہلے ان تازہ ترین رپورٹوں پر تبصرہ کریں گی جن میں الزام لگایا گیا ہے کہ سی آئی اے نے امریکہ کی جغرافیائی حدود سے باہر قید خانے بنا رکھے ہیں۔

کونڈولیزا رائس کے مطابق وہ یورپی یونین کے اس خط کا جواب دیں گی جس میں کہا گیا ہے کہ سی آئی اے نے بیرون ممالک خاص طور پر مشرقی یورپ میں خفیہ قید خانے بنائے ہوئے ہیں۔

امریکن سول لبرٹیز یونین نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ وہ سی آئی اے کے خلاف مجـوزہ قانونی چارہ جوئی میں یہ موقف اختیار کرے گی کہ ادارے نے اپنے ایک ایجنٹ کو ایک معصوم شخص کو اغوا کرنے کے بعد بے حوش کرنے اور افغانستان میں سی آئی اے کی ایک خفیہ جیل میں پہنچانے کی منظوری دے کر امریکی اور عالمی انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزی کی ہے۔‘

انسانی حقوق کی مذکورہ تنظیم نے اغوا کیے جانے والے شخص کا نام اور قومیت نہیں بتائی تاہم اس کا کہنا ہے کہ یہ شخص اگلے ہفتے ایک پریس کانفرنس میں سی آئی اے خلاف الزامات کی تفصیل بتائے گا۔

سی آئی اے کے علاوہ تنظیم اس غیر سرکاری ادارے کا نام بھی منظر عام پر لائے گی جس کے بارے میں اس کا دعٰوی ہے کہ وہ خفیہ ایجنسی کو اغوا کنندگان کو ایک ملک سے دوسرے ملک لے جانے کے لیے ہوائی جہاز مہیا کرتا رہا ہے۔

واشنگٹن میں بی بی سی کے نامہ نگار ایڈم بروکس کا کہنا ہے کہ سی آئی کے خلاف قانونی چارہ جوئی والے معاملے نے ہلچل مچا دی ہے۔

سی آئی اے کی قید میں لیے جانے والے افراد میں سے کچھ کا کہنا ہے کہ پکڑنے کے بعد انہیں شام اور مصر لے جایا گیا تھا جہاں ان پر تشدد کیا گیا تھا۔

نامہ نگار کے مطابق امریکی حکومت اور اس کے خفیہ اداروں کا کہنا ہے کہ وہ تمام خفیہ کارروائیاں قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کرتے ہیں اور اس میں کوئی شبہ نہیں کے وہ اپنے خلاف الزامات کا بھرپور دفاع کریں گے۔

امریکی اداروں کے اس موقف کے بارے میں ایڈم بروک کا خیال ہے کہ ایسا کرنا مشکل ہوگا کیونکہ خفیہ ادارے کبھی بھی یہ نہیں چاہیں گے کہ ان کے افسران کو کھلی عدامت میں اپنی خفیہ کارروائیوں کا دفاع کرنا پڑے اور یہ کارروائیاں عام لوگوں کے سامنے آئیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد