’یورپ میں سی آئی اے کی پھرتیاں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہسپانیہ اور پرتگال کے بعد آئیس لینڈ بھی ان ممالک میں شامل ہے جس کے ہوائی اڈے مبینہ طور پر سی آئی اے نے استعمال کیے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی تحقیقاتی ادارے سی آئی اے نے مبینہ طور پر آئیس لینڈ کے ہوائی اڈوں کو مشتبہ شدت پسندوں کی منتقلی کے لیے استعمال کیا۔ آئیس لینڈ کے ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ سن دو ہزار ایک کے بعد سے سی آئی اے کے جہاز اڑسٹھ بار آئیس لینڈ میں اترے۔ آئیس لینڈ کی حکومت کا کہنا ہے کہ انہوں نے امریکہ سے وضاحت طلب کی ہے لیکن انہیں ابھی تک کوئی تسلی بخش جواب نہیں ملا۔ جمعرات کو سویڈن کی حکومت نے اپنے ملک میں اسی طرح کی اطلاعات پر تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ ہسپانیہ اور پرتگال بھی کہہ چکے ہیں کہ وہاں اسی طرح کی اطلاعات پر تفتیش ہو رہی ہے۔ | اسی بارے میں ’سی آئی اے جیلوں کی چھان بین ہوگی‘ 03 November, 2005 | آس پاس خفیہ جیلیں: تحقیقات کا آغاز09 November, 2005 | آس پاس ’کاسترو کو پارکنسنز ہے‘17 November, 2005 | آس پاس صدر بش کی دوستی کا امتحان20 July, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||