19,400 ہلاک، بیالیس ہزار زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وزیرداخلہ آفتاب شیرپاؤ کے مطابق زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 19,400 ہو گئی ہے۔ اسلام آباد میں اخبارنویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کے مختلف علاقوں اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے بیالیس ہزار افراد زخمی ہیں۔ مسٹر شیرپاؤ کے مطابق زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کے غم میں تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ زلزلے سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے پانچ ارب روپے کا ہنگامی فنڈ قائم کیا گیا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||