BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 09 May, 2005, 17:05 GMT 22:05 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بلوچستان میں احتجاج

کوئٹہ
کوئٹہ میں بے روزگاری کے خلاف مظاہرہ
متحدہ قومی موومنٹ کی بلوچستان رابطہ کمیٹی کے رکن عطاء اللہ کرد اور مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبداللہ اچکزئی نے اپنے اپنے عہدوں سے استعفی دے کر تا دم مرگ بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے ۔ آج ہڑتال کے چھٹے روز دونوں رہنماؤں کی حالت تشویشناک ہو گئی جس وجہ سے انھیں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے آٹھ قائدین کو مارچ میں مبینہ طور پرکراچی میں گرفتار کیا گیا لیکن سندھ اور بلوچستان حکومت نے ان کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

بلوچ طلباء کے مطابق ان کے قائدین کو ڈیرہ بگٹی میں فرنٹیئر کور اور بگٹی قبائل کے مابین جھڑپ کے خلاف احتجاج کرنے کی پاداش میں گرفتار کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے گرفتاری کے باوجود ان طلباء کو نہ تو کسی عدالت میں پیش کیا گیا ہے اور نہ ہی کوئی اور قانونی کارروائی کی گئی ہے۔

عطاء اللہ کرد نے کہا ہے کہ ان کی گرفتار طلباء سے کوئی نظریاتی وابستگی نہیں ہے بلکہ وہ یہ سب انسانیت کے لیے کر رہے ہیں انھوں نے محب وطن قوتوں سے کہا ہے کہ وہ اس بارے میں آواز اٹھائیں۔

اس کے علاوہ آج بلوچ سٹوڈنٹس آرکنائزیشن کے طلباء نے بولان میڈیکل کمپلیکس میں احتجاج کیا ہے اور اسپتال کے ہنگامی شعبے کو گھنٹے تک بند رکھا گیا ۔

اس کے علاوہ آج یہاں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے بے روزگار انجینیئرز نے احتجاج تادم مرگ بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں اس وقت کوئی تیرہ سو تعلیم یافتہ انجینیئرز بے روزگار ہیں لیکن حکومت ان کے لیے کسی قسم کے عملی اقدامات نہیں کر رہی بلکہ صرف زبانی جمع خرچ سے کام چلایا جا رہا ہے۔

بلوچستان میں بے روزگاری اور روز مرہ اشیاء کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ صوبے میں بڑی تعداد میں انجینیئرز کے علاوہ ڈاکٹرز ، تربیت یافتہ اساتذہ اور زرعی گریجویٹس بے روزگار ہیں۔

گزشتہ روز ایک نوجوان عبدالظاہر نے پریشانیوں سے تنگ آکر خود کشی کر لی ہے۔ اس کی قمیض کی جیب سے برآمد ہونے والے خط میں لکھا تھا کہ اس کا ماضی تابناک ہے نہ مستقبل روشن وہ اپنے گھر والوں کے لیے کچھ نہیں کر سکتا اس لیے خود کشی کر رہا ہے

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد