BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 26 April, 2005, 12:40 GMT 17:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لبنان سے شامی فوج کا مکمل انخلاء
News image
لبنان میں انتیس برس تک تعینات رہنے کے بعد شامی فوجوں نے علاقہ پوری طرح خالی کر دیا ہے۔

منگل کی صبح تقریباً دو سو شامی فوجی آخری پریڈ کے لیے بیکا ویلی میں جمع ہوئے۔

لبنانی ملٹری بینڈ کی گونج میں فوجیوں نے شامی صدر بشر الاسد کی حمایت میں نعرے بلند کیے اور میڈل وصول کیے۔

شامی فوجوں کو انیس سو چھہتر میں خانہ جنگی کے دوران لبنان بھیجا گیا تھا۔

لیکن لبنان کے سابق وزیراعظم رفیق حریری کی ہلاکت کے بعد شامی فوج پر علاقہ چھوڑ دینے کے لیے دباؤ میں اضافہ ہو گیا تھا۔

رفیق حریری بیروت میں کا بم دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ دمشق نے اس واقعہ میں ملوث ہونے کی تردید کی تھی۔

تاہم اس کے بعد بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے جن کے دوران شامی فوجوں کی واپسی کا مطالبہ کیا جاتا رہا۔

بیروت سے بی بی سی کے نامہ نگار کِم غطاز کا کہنا ہے کہ شامی فوج لبنان میں خانہ جنگی کے بعد بھی طویل عرصے تک یہاں تعینات رہی اور دمشق اپنے چھوٹے سے ہمسایہ ملک کا مؤثر طور پر آقا بن گیا۔

شامی فوج کو تیس اپریل تک لبنان سے مکمل طور پر نکل جانا ہے جس کے بعد اقوام متحدہ کی ٹیم انخلاء کا جائزہ لے گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد