 |  پوست ہیروئین بنانے کے لیے استعمال ہوتی ہے |
امریکہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں ایک سال میں پوست کی پیداوار میں تین گنا اضافہ ہوا ہے جو ملکی استحکام کے لیے خطرناک ہے۔ امریکی وزارت خارجہ نےغیر قانونی منشیات پر اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ افغانستان میں پیدا ہونے والی پوست عالمی سطح پر ہیروئین بنانے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے اور اس کی کاشت سے افغان حکومت کے مخالف گروہوں کو فائدہ ہو سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق منشیات کی پیداوار روکنے میں کچھ کامیابیوں کے باوجود، پوست کی تجارت دنیا بھر میں سلامتی اور استحکام کے لیے ایک خطرہ ہے۔ اس رپورٹ میں کولمبیا جیسے ممالک کا بھی ذکر ہے جہاں اس کے مطابق کوکین کی پیداوار نے ملک میں چار دہائیوں سے جاری لڑائی کے لیے وسائل فراہم کیے ہیں۔ |