BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 04 January, 2005, 12:39 GMT 17:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کولن پاول تھائی لینڈ میں
سونامی کے متاثرین
خوراک اور رقم کی بجائے تکنیکی امداد چاہیے: تھائی حکام
امریکی وزیر خارجہ کولن پاول نے کہا ہے کہ امریکہ تھائی لینڈ کو تعمیر نو اور لاشوں کی شناخت میں مدد دے گا۔

کولن پاول نے یہ بات سونامی سے متاثرہ ممالک کے دورے کے آغاز پر تھائی لینڈ میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ ’امریکہ ان لوگوں سے منہ نہیں موڑے گا جنہیں مدد کی فوری ضرورت ہے‘۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ سونامی سے تباہی پھیلنے کے فوراً بعد امریکہ کے رد عمل پر تنقید کے بعد اب وہ تاثر دے رہا ہے کہ وہ امدادی کام میں پوری طرح شریک ہے۔

کولن پاول نے امریکہ کی طرف سے ساڑھے تین ارب ڈالر کی امداد کے وعدے کو مد نظر رکھتے ہوئے کہا کہ ’سونامی کے اثرات عالمی المیہ ہے۔۔۔۔اور میرے خیال میں ہم نے حالیہ دنوں میں مدد فراہم کرنے کی نیت کا مظاہرہ کیا ہے‘۔

کولن پاول نے تھائی لینڈ کے متاثرہ علاقے پھوکٹ کا دورہ کرنے سے پہلے تھائی حکام سے بات چیت کی اور جاننے کی کوشش کی کہ اس موقع پر امریکہ کس طرح اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔

تھائی حکام کہہ چکے ہیں کہ انہیں خوراک اور پیسے کی بجائے تکنیکی امداد کی ضرورت ہے۔

بی بی سی کی نامہ نگار کے مطابق امریکی وزیر خارجہ تباہی دیکھ کر کسی حد تک حیرت زدہ نظر آ رہے تھے۔

امریکی وزیر خارجہ جکارتہ میں سونامی کے بعد کی صورتحال کے بارے میں ایک سیمینار میں شرکت سے قبل انڈونیشیا کے تباہ حال جزیرے آچے کا دورہ کریں گے۔

انڈامان کے قدیم باشندےقبائل محفوظ کیسے؟
فطرت سے قربت ان کی حفاظت کا سبب بنی
سونامی متاثرینمدر نیچر کا ہاتھ
سونامی کے پس منظر میں حسن مجتبیٰ کا کالم
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد