BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 19 December, 2004, 09:14 GMT 14:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کراچی میں سکیورٹی الرٹ

کرسمس کے موقع پر گاڑیوں کی چیکنگ بھی کی جائے گی۔
کرسمس کے موقع پر گاڑیوں کی چیکنگ بھی کی جائے گی۔
کراچی پولیس نے کرسمس کے موقع پر ممکنہ دہشت گردی کو روکنے کے لیے شہر کے 213 گرجا گھروں، مسیحی برادری کے رہائشی علاقوں، سفارتخانوں اور دیگر اہم مقامات کی سکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

آئی جی سندھ سید کمال شاہ نے اتوار کو جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ انہوں نے ضلعی پولیس افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کرسمس کے موقع پر تمام گرجا گھروں، سفیروں کی رہائش گاہوں اور دفاتر، فائیو سٹار ہوٹلوں، فاسٹ فوڈ چینز اور تفریحی مقامات کی بم ڈسپوزل اسکواڈ سے چیکنگ کروائی جائے۔

کرسمس کے موقع پر گرجا گھروں کے باہر گاڑیوں کی پارکنگ ممنوع قرار دے دی گئی ہے اور گرجا گھروں سے مناسب فاصلے پر متبادل پارکنگ کے انتظامات کئے جائیں گے۔

آئی جی نے متعلقہ علاقوں کے ایس ایچ اوز کو موبائل گشت اور سراغ رساں کتوں کے ذریعے اچانک تلاشی لینے کی ہدایات بھی جاری کیں اور کہا کہ گرجا گھروں کے علاوہ مندروں، مساجد اور امام بارگاہوں پر بھی سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔

کرسمس کے موقع پر بڑی تعداد میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور سادہ لباس میں اسپیشل برانچ اور سی آئی ڈی کے اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

سندھ پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں 213 گرجا گھر، 379 مندر، 2223 مساجد اور امام بارگاہیں، 103 قونصل خانے اور 31 فوڈ چینز ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد