بغداد حملوں میں 28 ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی فوج نے بغداد کے علاقے صدر سٹی پر شدید حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں ہسپتال کے ذرائع کے مطابق کم از کم بائیس افراد ہلاک اور ستر زخمی ہو گئے ہیں۔ عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی امریکی طیاروں اور توپخانے کی مدد سے رات گئے کی گئی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ رات بھر وقفے وقفے سے فائرنگ کی آوازیں سنائی دیتی رہی ہیں۔ صدر سٹی عراقی شیعہ رہنما مقتدیٰ الصدر کے حامیوں کا مضبوط گڑھ ہے۔ اس کے علاوہ بغداد کے مغرب میں واقع الجامعہ ہسپتال کے قریب ہونے والے خودکش کار بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ اس دھماکے کے سبب سڑک پر خون میں لت پت لاشیں، شیشوں اور تباہ شدہ گاڑیاں کے ٹکڑے بکھرے دکھائی دے رہے تھے۔ عراقی دارالحکومت میں گزشتہ دو ہفتے سے امریکی فوجوں کے خلاف بم دھماکے کیے جاتے رہے ہیں جن کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے بیشتر افراد عام شہری تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||