بغداد: 34 ہلاک، 170 زخمی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بغداد کے علاقے صدر سٹی میں امریکی فوجیوں اور عراقی شیعہ مزاحمت کاروں کے درمیان لڑائی میں کم از کم چونتیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں لڑائی کے دوران ایک سو ستر کے قریب افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک امریکی فوجی بھی شامل ہے جبکہ کئی زخمی ہوئے ہیں۔
بغداد میں شہر کے گورنر پی ایک ناکام قاتلانہ حملہ بھی ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر علی الحیدری گاڑی میں مغربی بغداد سے گزر رہے تھے کہ سڑک کے کنارے ایک بم پھٹ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک شہری کی گاڑی کے بیچ میں آ جانے کی وجہ سے گورنر کی گاڑی پر زیادہ اثر نہیں ہوا۔ اس حملے میں ایک عورت اور ایک مرد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ منگل کو امریکی فوجی حکام نے بتایا کہ ایک روز قبل بغداد میں دو مختلف بم حملوں میں تین امریکی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔ اس کے علاوہ پیر ہی کو موصل میں بھی ایک امریکی فوجی ہلاک ہو گیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||