چیچنیا: صدارتی قافلے پر حملہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
روسی جمہوریہ چیچنیا میں صدارتی قافلے پر بارودی سرنگ کا حملہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قائم مقام صدر سرگئی ابراموف کو لے جانے والے بکتر بند کاروں کے قافلے کے بالکل ساتھ ہی بارودی سرنگ کا زبردست دھماکہ ہوا۔ اس دھماکے میں قائم مقام صدر کو تو نقصان پہنچنے کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں لیکن خبروں کے مطابق حملے میں صدر کا ایک محافظ ہلاک ہوگیا ہے۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب یہ بکتر بند قافلہ بہت تیزی کے ساتھ چیچنیا کے دارلحکومت گروزنی سے گزر رہا تھا۔ سرگئی ابراموف نے جمہوریہ کی صدارت عارضی طور پر اس وقت سنبھالی تھی جب اس برس مئی میں صدر احمد قادروف کو قتل کردیا گیا تھا۔ چیچنیا میں چار میں سے تین سابق صدور کو قتل کیا جا چکا ہے۔ تاہم اس تمام صورتحال کے باوجود روس جمہوریہ میں آئندہ ماہ صدارتی انتخابات کے شیڈول پر بدستور قائم ہے اور اس کا کہناہے کہ چیچنیا میں صورتحال قابو میں ہے۔ دوسری جانب اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات گروزنی میں باغیوں کے ساتھ ایک جھڑپ میں خصوصی صدارتی محافظ دستے کے اٹھارہ ارکان ارکان ہلاک ہوگئے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||