BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 02 June, 2004, 12:09 GMT 17:09 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’نئی حکومت کو مشکلات سامنا ہے‘
لخدار براہیمی
مسٹر براہمی کہتے ہیں کہ نگراں حکومت کے بارے میں آخری فیصلہ عراقی عوام ہی کر سکتے ہیں
عراق میں اقوامِ متحدہ کے نمائندے لخدر براہیمی نے تسلیم کیا ہے کہ ملک کو مکمل جمہوریت بنانے کے سلسلے میں عراق کی نئی نگراں حکومت کو بہت سی دشواریوں کا سامنا ہے۔

عراقی نگراں کابینہ کے حلف اٹھانے کے بعد اپنے پہلے بیان میں لخدر براہیمی نے کہا کہ اسے اپنا راستہ خود بنانا ہوگا۔

اس کے ساتھ ہی عالمی توجہ ایک بار پھر نیویارک کی جانب مبذول ہو رہی ہے جہاں عبوری وزیرخارجہ ہوشیار زیباری اقوام متحدہ کے ارکان کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

مسٹر براہیمی نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں نئی حکومت حتی الامکان تمام فریقین کی نمائندہ ہے اور ان حالات میں اس سے بہتر حل ممکن نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے ملک کے طول و عرض میں سفر کرکے اہم عراقی شہریوں سے ملاقاتیں کی اور موجودہ عبوری حکومت ان کی مشاورت کی روشنی میں ہی تشکیل دی گئی ہے۔

ادھر عراق میں نئی عبوری حکومت کی کابینہ کی طرف سے حلف اٹھائے جانے کے بعد نیویارک میں اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل نے عراق سے متعلق ایک نظرثانی شدہ قرارداد کے مسودہ پر غور کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا ہے۔

یہ منصوبہ امریکہ اور برطانیہ نے پیش کیا ہے جس میں ملک سے غیر ملکی فوجوں کے انخلا کا ٹائم ٹیبل دیا گیا ہے جس کے مطابق یہ افواج جنوری دو ہزار چھ تک عراق سے چلی جائیں گی۔

اس قرارداد کے مسودہ میں امریکی قیادت والی فوج کو عراق کی سلامتی سے متعلق ضروری اختیارات حاصل ہوں گے۔

بی بی سی کے نامہ نگار پال رینالڈز نے نئی قرارداد پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مطلب یہ ہوگا کہ اگرچہ غیرملکی افواج عراق سے جا سکیں گی تاہم منتخب حکومت کو یہ اختیار ہوگا کہ وہ فوج کے کچھ کو عراق میں رہنے کو کہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد