فضائی حادثہ، تینتیس ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برازیل کا ایک مسافر بردار طیارہ، جس پر تینتیس افراد سوار تھے، اطلاعات کے مطابق ایمازون کے جنگل میں گِر کر تباہ ہو گیا ہے۔ یہ طیارہ جمعہ کی شب مینوس میں اترنے سے پہلے لاپتہ ہو گیا تھا جس کے بعد ہیلی کاپٹروں کی مدد سے شہر کے قریب طیارے کے ملبہ تلاش کر لیا گیا۔ ہنگامی طور پر امداد پہنچانے والوں کا کہنا ہے کہ اس واقعہ میں ہلاک یا زخمی ہونے والوں کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا البتہ ان کے بقول کسی دھماکے یا آگ بھڑک اٹھنے کے نشانات نہیں ملے ہیں۔ امدادی ٹیم جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دی گئی ہے۔ یہ طیارہ کمبوڈیا کی سرحد پر واقع شہر ساؤ پولو ڈی اولیویا سے مینوس جا رہا تھا۔ طیارے پر عملے کے تین افراد کے علاوہ تیس مسافر سوار تھے۔ مقامی وقت کے مطابق شام چھ بجے طیارے سے رابطہ منقطع ہو گیا جس کے کچھ دیر بعد ہی طیارہ ریڈار سکرین سے بھی غائب ہو گیا۔ طیارے کا ملبہ چھ گھنٹے کی تلاش کے بعد شہر کے مغرب میں پندرہ کلومیٹر کے فاصلے پر ملا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||