ایرانی طیارہ تباہ: چونتیس ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
متحدہ عرب امارات میں شارجہ کے قریب ایک ایرانی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق چونتیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ طیارہ ایران کے شہر کیِش سے مقامی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے شارجہ ائرپورٹ پر اترنے کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق دو افراد حادثے میں بچ گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق طیارے پر پینتیس افراد سوار تھے جبکہ شارجہ ٹیلی وژن کا کہنا ہے کہ جہاز پر ساٹھ افراد تھے۔ امدادی کاروائیاں شروع کر دی گئی ہیں اور ہیلی کاپٹرز اور ایمبولینسز ضروری سامان لے کر حادثے کے مقام پر پہنچ گئی ہیں۔ ایران کا شہر کیِش سیاحت کے لئے مشہور ہے لیکن متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے مزدور ایران سے امارات داخل ہونے کے لئے بھی استعمال کرتے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||