مشکوک کیا ہے؟ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئنز لنکاشائر ریجمنٹ کے قریبی ذرائع نے کہا ہے کہ عراقی قیدیوں کے ساتھ کی جانے والی مبینہ بدسلوکی کی تصاویر میں کچھ گڑبڑ ضرور ہے۔ ذرائع کے مطابق تصاویر میں دکھائی دینے والی کارروائیوں میں ملوث فوجی کوئنز لنکاشائر ریجمنٹ کے رکن نہیں ہیں، فوجیوں کے زیر استعمال SA80 رائفلیں غلط قسم کی ہیں جن پر کندھے سے لٹکانے والے بیلٹ بھی موجود نہیں ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک فوجی نے سر پر جو ہیٹ پہن رکھا ہے وہ عراق میں استعمال ہی نہیں کئےگئے اور وہ ٹرک جس میں یہ مبینہ بدسلوکی کی گئی ہے، بظاہر ریجمنٹ کے زیر استعمال نہیں ہے اور غالباً اس طرح کے ٹرک عراق میں استعمال ہی نہیں کئے گئے۔ اس کے علاوہ تصاویر میں نظر آنے والے افراد کے کپڑے ضرورت سے زیادہ صاف ہیں خاص طور پر ایسے وقت میں کہ جب گرمی کے موسم میں چھینا چھپٹی ہوئی ہو اور گرفتاریاں عمل میں آئی ہوں۔ بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق ذرائع نے تصاویر کو ابھی جعلی کہا ہے نہ عراقی قیدیوں پر مبینہ تشدد کے بارے میں کوئی بیان دیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||