’وطن جانے کے لیے تڑپ رہا ہوں‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جلاوطن سربراہ میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ انکی پارٹی جیسے ہی کہے گی وہ پاکستان جانے کے لیے تیار ہیں۔ عدالتی فیصلے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ کسی فرد کی فتح یا شکست نہیں بلکہ انصاف کی فتح ہے اور یہ عدالت عظمیٰ کے بارے میں پاکستان کے عوام میں پائے جانے والے شکوک و شبہات ختم کرنے میں ممد و معاون ثابت ہو گا۔ پاکستان میں گرفتاری کے خدشات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ان کے ہاتھ صاف ہیں اور ان پر کوئی جرم یا بدعنوانی ثابت نہیں ہوئی۔ وطن واپسی کے بارے میں کہنا تھا کہ وہ تو کب سے وطن واپس جانے کے لیے تڑپ رہے ہیں کیونکہ وہ ایک سے زائد بار یہ بتا چکے ہیں کہ انہیں زبردستی ملک سے بھیجا گیا تھا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ ان کے ذہن ماضی کی کوئی تلخی نہیں ہے اور نہ ہی وہ ماضی کی کسی زیادتی کا حساب لینے جا رہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کے ساتھ ان کے رہنما بھی نواز شریف بھی پاکستان جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حمایت نوازشریف کو حاصل ہے اور ان کے ماں باپ اور پاکستانی عوام کی دعائیں نواز شریف کے ساتھ ہیں۔ بے نظیر کی وطن واپسی اور رابطے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس بارے میں وہ خود کچھ بتا سکتی ہیں تاہم ان کی رائے ہے کہ نواز شریف کی طرح وہ بھی ایک بڑی پارٹی کی رہنما ہیں اور انہیں پاکستان جانا چاہیے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||