ایران کے اعلان پر تشویش | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران کے اس اعلان پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنے جوہری پروگرام کے ایک اہم جُز پر دوبارہ کام شروع کر رہا ہے۔ برطانوی وزارت خارجہ نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان وجوہات سے آگاہ کریں کہ وہ اصفہان میں یورینیم تیار کرنے کام کیوں دوباہ شروع کر رہا ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق ایران کا یہ فیصلہ غلط اشارے دے رہا ہے اور بین الاقومی کے لئے ایران پر بھروسہ کرنا مشکل ہو جائےگا۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال کے آخر میں ایران نے جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے سے یورینیم یورینیم کی افژردگی سمیت تمام امور پر کام روک دینے کا معاہدہ کیا تھا۔ اس وقت برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے وزرا معاہدے پر بات چیت کے لئے تہران گئے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||