ایرانی یقین دہانی پر اظہار اطمینان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران نے ایسے تمام اجزاء کی تیاری معطل کرنے کا یقین دلایا ہے جو جوہری پروگرام سے منسلک ہوں۔ کہاگیا ہے کہ یہی جوہری ہتھیاروں کے لئےاقوامِ متحدہ کے ادارے اور امریکہ کا مطالبہ بھی رہا ہے۔ ادارے نے ایران کی جانب سے سنٹریفیوج کی تیاری اور تجربے پر پابندی کا خیرمقدم کیا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے ادارے کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق، اسے ایران کی جانب سے اب تک ایٹمی پروگرام کے بارے میں تفصیل فراہم نہ کرنے پر تشویش ہے۔ گزشتہ برس ایران نے کہا تھا کہ وہ اپنے جوہری پروگرام کی تفصیل سے مکمل طور پر آگاہ کرےگا۔ادارے کا کہنا ہے کہ ایران اب بھی یورینیم کی افزودگی میں مصروف ہے۔ بی بی سی کو ادارے کی جانب سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق، ایران نے بم میں استعمال ہونے والا مادہ تیار کرنے والی مشین کے متعلق معلومات فراہم نہیں کی ہیں اور نہ ہی دو مقامات کی نشاندہی کی ہے جہاں یورینیم کی موجودگی کا امکان ہے۔ ادارے کے مطابق جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہو جاتا ، یہ طے کرنا آسان نہیں ہوگا کہ آیا ایران جوہری ہتھیاروں کی تیاری یا ایسے مادّے کی تیاری میں ملوث ہے یا نہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایران نے ایک ایسے تابکاری مادّے کا بھی تجربہ کیا ہے جو جوہری دھماکے کا موجب بن سکتا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||