BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 25 March, 2004, 17:37 GMT 22:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
WMD پر امریکی قرارداد
صدر بش
بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں پر قابو پایا جائے
امریکہ نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں پر قابو پانے کے لئے اقوام متحدہ میں ایک قرارداد کا مسودہ پیش کیا ہے۔

قرارداد کے تحت اس نوعیت کے ہتھیاروں کو دہشت گردوں کے ہاتھ لگنے سے بچایا جا سکے گا۔

اس قرارداد کا ایک مقصد بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سے متعلق قوانین میں پائی جانے والی کمزوریوں کو دور کرنا بھی ہے۔

قرارداد کے اس مسودے پر آئندہ چند دنوں میں بحث کی جائے گی لیکن ابھی یہ طے نہیں کہ اس پر رائے دہی کب ہو گی۔

اس قرارداد کے متعارف کرائے جانے کے لئے پہل گزشتہ برس صدر بش نے کی تھی۔

اقوام متحدہ کے لئے برطانوی سفیر کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کو نہ صرف ان ہتھیاروں پر بلکہ ان کے دہشت گردوں کے ہاتھ نہ لگنے کے لئے بھی کام کرنا ہوگا۔

قرارداد کے اس مسودے کو منظوری کے لئے ممبر اراکین کی بھرپور حمایت درکار ہو گی۔

اس مسودے کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ممبر ممالک کو اپنے ملکوں میں تیار ہونے والے اسی نوعیت کے کسی بھی اسلحے کے بارے میں مکمل آگاہی بھی فراہم کرنا شرط ہے۔

امریکہ کی جانب سے پیش کردہ اس مسودے کو برطانیہ سمیت سلامتی کونسل کے مستقل اراکین جن میں روس ،فرانس اور چین شامل ہیں کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد