’ہم انتقام لیں گے‘: حماس، بیان کا متن | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حماس کے مسلح دھڑے عزالدین القسام بریگیڈز نے ایک بیان میں حماس کے بانی شیخ یاسین کی موت کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ تنظیم کے مطابق اسرائیل نے یہ حملہ امریکہ کی تائید کی بغیر نہیں کیا ہوگا۔ حماس کےمسلح دھڑے کی طرف سےجاری کردہ بیان کا متن درج ذیل کےمطابق تھا:- ’اے قاتل صیہونیو، تم نے ہمارے شیخ کو شہید کیا ہے اب ہم تمہیں ہر گلی اور شہر میں خوفناک موت دیں گے۔ اے مجاہد اور اسلامی لوگوں کے ہجوم، فلسطینیوں کے بیٹو: صیہونی، نازی دہشت گرد نے ہمارے بانی، عالی مرتبت مجاہد شیخ احمد یاسین کو اسلامی مرکز کی مسجد میں فجر کی نماز کے بعد نشانہ بنایا ہے۔ صیہونیوں نے آج جو کچھ کیا ہے وہ ناکامی کی انتہا اور ٹوٹ پھوٹ کی عکاسی کرتا ہے۔ ان کو نہیں معلوم تھا کہ لاکھوں مسلمان نکلیں گے اور سب کچھ تباہ کر دیں گے(قرانی آیت کا حوالہ) ۔ آج احمد یاسین ان کے ہاتھوں شہید ہونے کے بعد ہر شہر، ہر گلی اور ہر احاطے سے ان پر خوفناک موت طاری کرنے کے لئے نکلے گا۔ شیخ یاسین کو بیماری بھی شہادت کے حصول سے نہ روک سکی۔ آج مجرم شیرون نے صیہونیوں کے قبضے میں علاقے کی ہر گلی اور انچ پر رہنے والے سینکڑوں اسرائیلیوں کی سزائے موت کا اعلان کر دیا ہے۔ ہم شیخ یاسین سے آگے بڑھنے کا وعدہ کرتے ہیں اور صیہونی جہاں بھی چھپنے کی کوشش کریں گے ہم ان کا پیچھا کریں گے۔ ابو محمد، تم اپنے شہادت کے متمنی بیٹوں کے رد عمل سے عنقریب آگاہ ہو جاؤ گے۔ اس لئے ہمارے استاد، رہنما، شیخ، راہبر، ہماری مسرت اور ہمارے محبوب ترین امن میں رہو۔ اے شیخ فلسطینی اور اسلامی قوم کو تمہاری کمی کا احساس نہیں ہوگا کیونکہ تم نے ہر گلی اور ہر گھر میں نیک لوگ چھوڑے ہیں۔ یہ لوگ تمہارے نظریات لے کر تمہارے بتائے ہوئے راستے پر چلیں گے۔ دنیا بھر کو حماس کے بانی اور اخوان لمسلمون کے رہنما شیخ یاسین، جن کو ابو محمد بھی کہا جاتا تھا، اور ان کے ساتھیوں کی موت کا اعلان کرتے ہوئے عزالدین القسام شہدا نے مندرجہ ذیل نکات پر زور دیا: ٭جس نے بھی شیخ یاسین کو مارنے کا فیصلہ کیا اس نے دراصل سینکڑوں صیہونیوں کو مارنے کا فیصلہ کیا۔ ٭صیہونیوں نے یہ قدم ’دہشت گرد امریکی انتظامیہ‘ کی منظوری کے بغیر ٭صیہونی عنقریب ہمارا جواب سنیں گے نہیں بلکہ دیکھ لیں گے، انشا اللہ۔ ٭شیخ یاسین کے قتل کا بدلہ صرف فلسطینی مجاہد تنظیموں کی حد تک نہیں ہوگا، بلکہ پوری دنیا میں مسلمان اس جرم کا بدلہ لینے کا اعزاز حاصل کریں گے۔ ٭وہ تم سے پوچھتے ہیں کہ ایسا کب ہوگا؟ ان کو بتا دو کہ ہو سکتا ہے، عنقریب(قرانی آیت کا حوالہ)۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||