BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 14 March, 2004, 13:38 GMT 18:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چین میں نِجی جائیداد کا پہلا بِل
چینی پارلیمان
چین کی پارلیمان نے انیس سو انچاس کے چینی انقلاب کے بعد اپنے آئین میں انتہائی اہم ترمیم کے ذریعے ملک میں پہلی بار نجی مِلکیت کے تحفظ سے متعلق ایک قانون کی منظوری دی ہے۔

مذکورہ ترمیم کے ذریعے چین میں کمیونزم کے نظریے کی اُس بنیادی شِق کو ترک کر دیا گیا ہے کہ پیداوار کے ذرائع عوام کی ملکیت ہوں گے۔

ایک وقت تھا کہ چین میں نجی جائیداد رکھنے والوں کو شخص کو انتہائی برا سمجھا جاتا تھا۔

نظریاتی بحث ایک طرف، اس تبدیلی سے چین کا قانون زمینی حقائق سے قریب تر ہو جائے گا کیونکہ چین کا نجی شعبہ ملک کی سالانہ آمدنی کے دو تہائی کا ذمہ دار ہے۔

قانون میں تبدیلی کا مقصد معاشی ترقی کے عمل کو جاری رکھنے کے علاوہ اپنے آپ کو ملک میں بڑھتی ہوئی مِڈل کلاس کی نمائندے کے طور پر پیش کرنا ہے۔

پارلیمان کے اجلاس کے دوران کرپشن اور بڑھتے ہوئے جرائم کے معاملات پر ڈالے جانے والے ووٹوں نے سب کو حیران کر دیا۔ ان موضوعات پر ووٹنگ کا رجحان مختلف تجزیوں کی عکاسی کرتا ہے جن میں بتایاگیا تھا کہ چینی کرپشن کو سب سے بڑا مسئلہ سمجھتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد