چین میں نجی ملکیت کی اجازت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چین میں انیس سو انچاس کے کمیونسٹ انقلاب کے بعد پہلی بار نجی ملکیت کی اجازت کے لیے آئین میں ترمیم کی جا رہی ہے۔ چینی پارلیمنٹ، نیشنل پیپلز کانگریس کا اجلاس جمعہ کو شروع ہو چکا ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ اس اجلاس میں چینی آئین میں ترمیم کر کے نجی ملکیت کی اجازت دے دی جائے گی۔ آئینی ترمیم اس لیے بھی یقینی ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کمیونسٹ انقلاب کے بعد پہلی بار نجی ملکیت کے حق کی اجازت دینے کی تجویز منظور کر چکی ہے۔ نیشنل پیپلز کانگریس کا اجلاس دس روز جاری رہے گا اور اجلاس کا آغاز وزیراعظم ون جیا باؤ نے کیا ۔ جیسا کے توقع کی جا رہی تھی انہوں نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ اس سال معاشی ترقی کی رفتار سست رہے گی۔ انہوں نے دیہی علاقے میں رہنے والے کروڑوں لوگوں کے لیے امداد کا اعلان کیا۔ انہوں کہ معاشی ترقی کے لیے دولت کے فرق کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور اس کے ساتھ ہی کسانوں کے لیے ٹیکسوں میں کٹوتی اور اعانتی منصوبوں کا اعلان کیا۔ اس وقت چین کی آبادی کا سب بڑا حصہ دیہی علاقوں میں رہتا ہے۔ درین اثنا چین میں ایک منحرف وانگ یو سائی کو رہا کر دیا گیا ہے۔ وانگ یو سائی کو انیس سو اٹھانویے میں چینی ڈیمو کریٹک پارٹی کی تشکیل پر گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں اس جرم کی سزا گیارہ سال قید دی گئی تھی ۔ یوسائی اب سان فرانسیسکو جائیں گے جہاں انہیں طبی امداد مہیا کی گی جائے کہا جاتا ہے کہ یوسائی کی رہائی جنیوا میں حقوق انسانی کی سورتِ حال پر ہونے والے سالانہ اجلاس کے موقعہ پر عمل میں آئی ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اجلاس میں چین کو حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں پر تنقید کا نشانہ بنایا جائے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||