BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چین کا فردِ واحد
چین اور افغانستان کی سرحد

چین کے افغانستان میں امن مشن کا سارے کا سارا بوجھ جنوبی چین میں رہنے والے ایک پولیس والے کے کاندھے پر ہو گا۔

چین کے خبر رساں ادارے ژینوا کے مطابق ژانگ منگ چین میں وہ واحد شخص ہیں جس کو افغانستان میں بین الاقوامی امن مشن میں حصہ لینے کے لیے چنا گیا ہے۔

چین کی افغانستان کے ساتھ ایک چھوٹی سی سرحد لگتی ہے اور ژانگ منگ یہاں منشیات کی سمگلنگ کے خلاف جنگ میں مدد دیں گے۔

وہ بین الاقوامی ادارے کے ساتھ اپنی نوکری آج سے شروع کر رہے ہیں۔

ژینوا کے مطابق ژانگ منگ اپنے مقامی صوبے ہینان میں غیر قانونی منشیات کی تجارت کی روک تھام کے سلسلے میں کافی تجربہ رکھتے ہیں۔

اگرچہ چین نے بوسنیا، مشرقی تیمور اور لائبیریا میں پولیس آفیسر بھیجے تھے لیکن اس کے علاوہ اس کا بین الاقوامی امن آپریشنوں میں کوئی خاص کردار نہیں ہے۔

یہ واضح نہیں ہو سکا کہ چین افغانستان میں ایک رکنی مشن کیوں بھیج رہا ہے تاہم مبصرین کا کہنا ہے کہ اس سے وہ علامتی طور پر اپنے ہمسائے کی مدد کرنا چاہتا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد