BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 08 December, 2003, 16:35 GMT 21:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
یہ کار ہلتی کیوں ہے؟

چین کی پولیس
چین کی پولیس کو نوجوان جوڑوں کے کار بھی پچھلی سیٹ پر سیکس کے بڑھتے ہوئے رحجان سے بہت تشویش ہے

جب آپ سے کہا جائے کہ پچھلے دس سال کے دوران چین کے متوسط طبقے میں کاریں خریدنے کے رحجان میں زبرست اضافہ ہوا ہے اور اس سے چینیوں کے جنسی میلان میں انقلابی تبدیلی آئی ہے تو آپ اس کا کیا مطلب نکالیں گے؟

اس سوال کا جواب جنوبی چین کے صوبے گوانگ ڈونگ میں تو بہت واضح ہے، بلکہ اسے ’پرائیویٹ کاروں میں سیکس پر تشویش‘ جیسے شہ سرخیوں میں پیش کیا جا سکتا ہے۔

کاروں کی پچھلی سیٹوں پر جنسی عمل زیادہ تر پارکوں اور دیگر صحت افزا مقامات پر کرنے کا رحجان بڑھ رہا ہے اور پولیس میں اس پر کافی تشویش پائی جاتی ہے۔

چین کے سرکاری خبر رساں ادارے نے ایک پولیس افسر کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ چینی معاشرے میں سامنے آنے والا ایک نیا اور دلچسپ عمل ہے۔

ظاہری طور پر یہ ایک ایسا معاملہ جس پر قانون خاموش ہے اور اس عمل کے ناپسندیدہ قرار دیئے جانے کے باوجود پولیس کو اسے روکنے کے لئے کوئی اختیار حاصل نہیں ہے۔

ماہرین قانون کے مطابق کار کا اندرونی حصہ ایک پرائیویٹ جگہ ہے جہاں اس کا مالک اپنے انسانی حقوق کو بروئے کار لا کر کوئی بھی جنسی عمل کر سکتا ہے۔

بہت سے دوسرے معاملات میں اپنے اختیارات کا خود تعین کرنے والے پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں سوائے اس کے کچھ نہیں کر سکتے کہ وہ جوڑوں سے کہیں کہ ’بابا کہیں اور چلے جاؤ‘

یہ خبریں ایک ایسے مرحلے پر سامنے آئی ہیں جب سیکس گوانگ ڈونگ میں شہ سرخیوں کا ذریعہ بنا ہوا ہے۔

ایک مقامی خاتون کالم نگار نے ملکی سطح پر اس وقت کھلبلی مچا دی جب اس نے ایک ویب سائٹ پر چھپنے والی ڈائری میں بارہ مردوں سے جنسی اختلاط کا تفصیل سے ذکر کیا۔

اس خاتون کالم نگار کی اسی موضوع پر لکھی گئی کتاب پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد