نیٹو کے کردار میں توسیع کا مطالبہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایک اعلیٰ امریکی اہلکار نے مشرق وسطٰی کے لیئے نیٹو کے کردار کو مزید بڑھانے پر زور دیا ہے۔ امریکی سیاسی امور کے لئے نائب وزیر خارجہ مارک گراس مین کے مطابق نیٹو، مشرق وسطٰی میں نہ صرف سکیورٹی کی صورتحال کو بہتر کر سکتی ہے بلکہ کسی قسم کے سانحوں سے نبٹنے اور غیر قانونی ہتھیاروں کی خطے میں آمد و رفت کو بھی روکنے میں کار گر ثابت ہو سکتی ہے۔ مسٹر گراس مین نے یہ بیان برسلز میں نیٹو کے ان نمائندوں سے بات چیت کے بعد دیا جو جلد مشرق وسطی روانہ ہونے والے ہیں۔ نامہ نگاروں کے مطابق مسٹر گراس مین کا یہ بیان جون میں نیٹو اور یورپی یونین کے جی ایٹ اجلاس میں چھڑنے والی بحث کی جانب ایک قدم ہے۔ اس اجلاس میں مشرق وسطٰی میں مغربی ممالک کے کردار پر بحث کی جاۓ گی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||