BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 04 December, 2003, 11:00 GMT 16:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امن منصوبہ:امریکی دلچسپی کم؟
جینیوا منصوبے کے تخلیق کار
اسرائیل اور فلسطین کے سابق وزراء

واشنگٹن میں دو سابق وزراء نے غیر سرکاری طور پر مشرقِ وسطٰی کے امن منصوبے پر بات چیت کی کوششیں شروع کی ہیں۔ ان میں سے ایک اسرائیلی جبکہ دوسری فلسطینی ہیں۔ یہ دونوں وزراء جینیوا امن منصوبے پر مذاکرات کے لئے جمعہ کے روز امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے۔

تاہم اطلاعات کے مطابق امریکی وزیر دفاع سے ان کی ملاقات کا پراگرام منسوخ ہوگیا ہے جبکہ امریکہ کی قومی سلامتی کی مشیر کونڈولیزا رائس کے ساتھ ملاقات کی تجویز بھی رد کردی گئی ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکہ اس منصوبے میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتا۔ اسرائیل پہلے ہی اس جینیوا منصوبے کو رد کرچکا ہے جبکہ فلسطین کی جانب سے بھی زیادہ جوش و خروش کا اظہار نہیں کیا گیا ہے۔

امریکی انتظامیہ صدر بش کے تجویز کردہ نقشہ امن ہی کی حامی ہے۔ واہٹ ہاؤس کے مطابق امن کے قیام کا یہی بہتر راستہ ہے۔

کولن پاول اسرائیل کے سابق وزیر انصاف یوسی بلین اور فلسطین کے سابق وزیر اطلاعات یاسر عابد سے واشنگٹن میں ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے مابین امن کے قیام کے لئے انہیں یہ حق حاصل ہے کہ وہ کسی سے بھی ملاقات کریں اور خیالات کا تبادلہ کریں۔

ابتدائی طور پر اطلاعات تھیں کہ امریکہ کے نائب وزیر دفاع پال ولفووٹز بھی ان دونوں وزراء سے ملاقات کریں گے تاہم بعد میں ان خبروں کی تردید کردی گئی۔

واشنگٹن میں بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق واہٹ ہاؤس مشرقِ وسطٰی کے لئے اس متبادل جینیوا منصوبے کی حمایت کے لئے زیادہ جوش و خروش نہیں رکھتا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد