BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جنگ کے بعد دنیا زیادہ غیر محفوظ ہے

ڈیسمنڈ ٹوٹو: عراق میں جنگ کے سخت مخالف
ڈیسمنڈ ٹوٹو: عراق میں جنگ کے سخت مخالف
جنوبی افریقہ کے نوبل انعام یافتہ سابق آرچ بشپ ڈیسمنڈ ٹوٹو نے کہا ہے کہ عراق میں کی جانے والی غیر اخلاقی جنگ نے دنیا کو مزید غیر محفوظ جگہ بنا دیا ہے۔

ڈیسمنڈ ٹوٹو نے امریکی صدر جارج بش اور برطانوی وزیراعظم ٹونی بلئیر سے اپیل کی کہ وہ اس بات کا اعتراف کریں کہ ان سے ایک غلطی سرزد ہوئی ہے۔

ڈیسمنڈ ٹوٹو نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ اس بات کا تعین کرنے کی بھی ضرورت ہے کہ آیا بین الاقوامی قوانین کی مخالفت میں جنگ کرنا صحیح تھا یا نہیں۔

ڈیسمنڈ ٹوٹو کی یہ کڑی نکتہ چینی لندن میں ایک ٹرسٹ کی تقریب میں دئیے جانے والے ایک لیکچر میں سامنے آئی۔ ڈیسمنڈ ٹوٹو نے لندن میں ایک یونیورسٹی میں مہمان پروفیسر کے طور پر فرائض سنبھالنے کے بعد سے عراق کی جنگ پر کئی بار شدید تنقید کی ہے۔ لیکن اس حالیہ لیکچر میں ان کی تنقید سب سے سخت تھی۔

انہوں نے کہا کہ فوجی ذہنیت کی جارحانہ پالیسی نے ایک نئے خیال کو جنم دیا ہے جس کے مطابق انٹیلی جینس کی بنیاد پر خطرے سے پہلے ہی حملہ کر دیا جائے۔

ڈیسمنڈ ٹوٹو نے عراق سے متعلق انٹیلی جینس کو ناقص قرار دیتے ہوئے جنگ کی حمایت میں پیش کی جانے والی دوسری توجیح کو بھی اپنی تنقید کا نشانہ بنایا جس میں یہ کہا جاتا ہے کہ عراق میں ایک جابر حکمران قابض تھا اس لئے اسے ہٹانے کے لئے جنگ ضروری تھی۔

اسی بارے میں
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد